کھیل

نیپالی ٹیم کے ساتھ پاکستان آؤں، سندیپ

مارچ 14, 2019 < 1 min

نیپالی ٹیم کے ساتھ پاکستان آؤں، سندیپ

Reading Time: < 1 minute

نوجوان اسپنر سندیپ لمی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ نیپال کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیلے ۔

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے نیپالی باولر سندیپ لمی چھانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین بہت مہمان نواز اور شاندار ہیں، یقین ہے کہ پاکستان میں مزید کرکٹ آئے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے نیپالی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کو گھر کا سا ماحول ملا، خواہش ہے کہ موقع ملے تو ایک دن نیپال کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان آوں گا۔
لیگ اسپنر نے آئی سی سی ویب سائٹ کو بتایا کہ انہیں پاکستانی باولرز کے ساتھ کھیل کر اسپن باولنگ کا خوب تجربہ ہوا، پی ایس ایل میچز پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے۔
سندیپ نے خاص طور پر کراچی میں قیام کو یادگار قرار دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے