پاکستان

نعیم کے آخری دیدار کے لیے والدہ کو ویزہ جاری

مارچ 17, 2019 < 1 min

نعیم کے آخری دیدار کے لیے والدہ کو ویزہ جاری

Reading Time: < 1 minute

عابد خورشید

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے میں مارے جانے والے نعیم رشید کی والدہ کو ویزہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

نعیم رشید کی والدہ نے ایبٹ آباد میں میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹے اور پوتے کے آخری دیدار کے لیے کرائسٹ چرچ جانے کی اپیل کی تھی ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ سفات خانے کی جانب سے ویزہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

نعیم رشید کی اہلیہ نے اپنے مقتول شوہر اور بیٹے کو کرائسٹ چرچ میں ہی دفن کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ’میری ترکی کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی وہ کرائسٹ چرچ پہنچے تھے اور ہسپتال جارہے تھے ۔؛

شاہ محمود نے کہا کہ ترکی کے تین شہری بھی اس سانحہ میں زخمی ہوئے تھے ۔ ترک صدر اور وزیر خارجہ نے پاکستانیوں سے تعزیت کی ہے ۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ’ہم نے 22 مارچ کو استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اس المناک سانحے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔؛

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے