شاہد مسعود کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد مسعود کی کرپشن کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔
گذشتہ چار ماہ کے دوران کئی سماعتوں پر ایف آئی اے کی جانب سے شاہد مسعود پر فرد جرم عائد نہ کی گئی ۔
پیر کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کے دوران ملزم عدالت میں پیش ہوئے ۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل سعد رسول کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے گئے ۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 2 اپریل کو سنایا جائے گا ۔
کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے کی ۔
خیال رہے کہ شاہد مسعود اس مقدمے میں ضمانت پر رہائی سے قبل دو ماہ اڈیالہ جیل میں قید رہے ۔
Array