پاکستان

زرداری اور بلاول سے تفتیش

مارچ 20, 2019 < 1 min

زرداری اور بلاول سے تفتیش

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب نے سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات میں تفتیش کی ہے ۔

اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو کے صدر دفتر میں تفتیشی افسران کے سامنے پیشی کے موقع پر آصف زرداری اور بلاول کے ہمراہ سینکڑوں پارٹی کارکن بھی تھے ۔

پولیس اور کارکنوں کے درمیان دھکم پیل اور ہاتھا پائی ہوئی ۔ اس دوران پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار بھی کیا ہے ۔

پیشی کے بعد احتساب بیورو کے ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹے تک ڈی جی کی سربراہی میں تین مقدمہ سے متعلق سوالات پوچھے۔

اعلامیے کے مطابق نیب کی کمبائینڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے تین مقدمات سے متعلق تحریری سوال میں بھی دیا۔ سوالنامہ کا جواب نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے پاد دس روز میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج کے بیانات اور سالنامہ کے جوابات کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا ۔ جوابات کی روشنی میں ان مقدمات میں انہیں دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

انکوائری چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نگرانی میں کی جارہی ہے ۔ نیب قانون کے مطابق اپنی تحقیق منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا اور نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلیے کام جاری رکھے گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے