پاکستان

وزیرستان میں فون سروس کے لیے احتجاج

مارچ 22, 2019 < 1 min

وزیرستان میں فون سروس کے لیے احتجاج

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے جنوبی وزیرستان کے علاقوں سپین، تنائی اور ثمر باغ میں موبائل فون سروس کی عدم بحالی پر عوام نے احتجاج کیا ہے ۔
جنوبی وزیرستان کے موبائل ٹاورز کو کنکشن نہ دینے کے خلاف مقامی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرین نے وانا ژوب روڈ اور وانا ٹانک شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کیا ۔
احتجاج کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ موبائل فون کمپنیاں اور حکام سپین، تنائی اور ثمر باغ میں سروس بحال کرنے میں لیت و ولعل سے کام لے رہے ہیں ۔

مظاہرین نے کہا کہ وانا شہر سے متصل سارے مقامات پر موبائل سروس بحال ہے جبکہ سپین اور تنائی کے موبائل ٹاورز کو تاحال کنکشن نہیں دیا گیا ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام سپین، تنائی اور ثمر باغ میں موبائل سروس کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے