پاکستان

زرتاج گل اپنے بیان پر قائم، حکومت نیک ہے!

مارچ 22, 2019 2 min

زرتاج گل اپنے بیان پر قائم، حکومت نیک ہے!

Reading Time: 2 minutes

عابد خورشید

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ بارشوں کی وجہ نیک حکومت ہے ۔

زرتاج گل نے کہا ہے کہ وہ اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ حالیہ بارشیں ملک میں نیک حکمرانوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں ۔

اسلام آباد میں کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے، پلاسٹک کی بجائے کپڑے کے بیگز کے استعمال پر منعقد کی گئی تقریب میں وزیر مملکت زرتاج گل، معروف قومی کرکٹر ثنا میر اور دیگر نے شرکت کی ۔

ثنا میر نے کہا کہ ملک میں خواتین کیلے کھیلوں کے مواقع بہت ہی محدود ہیں اور کسی بھی بڑے شہر میں خواتین کیلے کھیلوں کے میدان نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ کرکٹ کی ہی مثال لیں تو پہلے مردوں کے ٹیسٹ ون ڈے،انڈر ،19,17 کے مقابلوں کے بعد کہیں خواتین کی باری آتی ہے ۔وہ پر امید ہیں کے حکومت اس پر توجہ دیں گی ۔

تقریب کی میزبان کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے کہا کہ کینیڈا اپنے ملک میں خواتین کو لیڈر شپ کردار دینے کیلے بھرپور کردار ادا کیا اور وہ اسی عزم پر گامزن ہیں ۔انہوں نے کہا وہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص ماحولیاتی تبدیلیوں پر دو طرفہ تعلقات کو وسعت دے رہا ہے۔

تقریب کی مہمان خصوصی زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی پر سنجیدگی سے کام کر رہا ہے اور بلین ٹری منصوبہ ان کی حکومت کا میگا پراجیکٹ ہے۔

تقریب کے بعد پاکستان ٹونٹی فور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ وہ اپنے حالیہ بیان پر قائم ہے۔ وہ ملک میں حالیہ بارشوں کا کریڈٹ اپنی نیک حکومت کو دیتی ہیں کیونکہ جب نیک حکومت اور نیک لوگ آتے ہیں تو وہ رحمت لیکر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ جب بارشیں نہیں ہوتی یا خوشی سالی ہوتی ہے تو ہم بارشوں کی دعائیں کرتے ہیں،نماز پڑھتے ہیں اور بارشیں ہو جاتی ہیں۔ یہ معاملہ نیک حکمرانوں کا ہوتا ہے وہ رحمت ہوتے ہیں ۔ لوگ دیر سے سمجھتے ہیں۔لوگ بارشوں اور بیٹیوں کو زحمت سمجھتی ہیں لیکن جن کی چار بچیاں ہوں ،جب بوڑھے ہوتے ہیں تو بچیوں کو رحمت سمجھتے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ایک ماحولیاتی وزیر ہیں اور سائنسی اپروچ رکھتی ہوں گی تو یہ بیان اس کے برعکس ہے تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے بارشوں کے حوالے سے ایک حدیث سے مدد لی ہے جس کے مطابق یہی بنتا ہے ۔


جب ان سے پوچھا گیا کہ آئندہ ملک میں سیلاب آنے کی اطلاعات ہیں تو اسکا کریڈٹ ان کی حکومت کو جائے گا تو ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے ڈیم نہیں بنائے اور پلاننگ نہیں کی جبکہ ہم اور تمام ادارے اس حوالےسے بالکل تیار ہیں حالانکہ ہمیں صرف چھ ماہ ہوئے ہیں

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے