پاکستان پاکستان24

عمران اور شہباز کا ٹوئٹری مکالمہ

اپریل 6, 2019 < 1 min

عمران اور شہباز کا ٹوئٹری مکالمہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے حمایتی ایک دوسرے کو جملوں کی مار سے زیر کرنے کی کوشش میں ہیں ۔

وزیراعظم نے پہلے ٹویٹ کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کی حدیث نقل کی جس کے مطابق ماضی میں قومیں اس لیے تباہ ہوئیں کہ ان کے یہاں امیر و غریب کے لیے الگ الگ قانون تھا ۔

اکثر صارفین کا ماننا ہے کہ عمران خان کی ٹویٹ میں پنجاب میں حمزہ شہباز کے حق میں ہائیکورٹ کے فیصلے کی جانب اشارہ کیا گیا ۔

عمران خان نے لکھا کہ ’‏نبی مہربان صل اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: 

‏”تم سے پہلے بہت سی قومیں تباہ ہو گئیں جہاں طاقتور کیلئے ایک اور کمزور کیلئے دوسرا قانون تھا”۔

اس کے جواب میں شہباز شریف نے لکھا کہ وہ وزیراعظم سے اتفاق کرتے ہیں تاہم اس کے بعد انہوں نے بنی گالہ کے محل کی جانب اپنی توپوں کا رخ کیا ۔

شہباز شریف کی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ”‏آپ سے بالکل متفق ہوں۔ بدقسمتی سے حال ہی میں حکمرانوں کے بنی گالہ محل ریگولر ہو گئے جبکہ غریبوں کی جھونپڑیاں رات و رات گرا دی گئی۔ اللہ ہمیں قول و فعل کے تضاد سے بچائے اور سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے!۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے