پاکستان24 متفرق خبریں

تاریخ ساز طالب علم ہیکر کو سزا

اپریل 10, 2019 2 min

تاریخ ساز طالب علم ہیکر کو سزا

Reading Time: 2 minutes

برطانیہ میں ایک ایسے طالب علم کو عدالت نے چھ سال قید کی سزا سنائی ہے جس نے 17 سال کی عمر میں کمپیوٹر ہیکنگ شروع کی اور دو سال میں سات لاکھ پاؤنڈ پورن دیکھنے والوں سے بطور تاوان وصول کیے ۔

لندن کے 24 سالہ نوجوان زین قیصر کو پورن دیکھنے والے صارفین کو بلیک میل کر کے لاکھوں پاؤنڈ بٹورنے کے الزام میں پانچ سال قبل حراست میں لیا گیا تھا ۔

استغاثہ نے کنگسٹن کراؤن کورٹ کو بتایا کہ برطانیہ میں سائبر کرائم کے ذریعے سب سے زیادہ رقم بنانے کے ملزمان کی فہرست میں زین قیصر ٹاپ آف دی فہرست ہیں ۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ زین کے پاس سے سات لاکھ پاؤنڈ کی رقم ملی ہے لیکن انھیں خدشہ ہے کہ زین قیصر کے گروہ نے صارفین سے تقریباً 40 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ رقم بٹوری ہے۔

زین قیصر نے 17 سال کی عمر میں مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ میں واقع اپنے گھر سے ہیکنگ شروع کی تھی ۔ جب ان کو گرفتار کیا گیا تو عمر 19 سال تھی تاہم مقدمے کی پیچیدگی اور ملزم کی ذہنی صحت کی وجہ سے ٹرائل میں تاخیر کی گئی ۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق استغاثہ نے ثبوت پیش کیے کہ ملزم زین قیصر پورن دیکھنے والے صارفین کے کمپیوٹر پر ایسے وائرس بھیجتے جس سے صارف کا کمپیوٹر بند ہو جاتا اور رقم دیے بغیر وہ استعمال کرنے سے قاصر ہوتا۔ اس وائرس کو ‘رینسم وئیر’ بھی کہا جاتا ہے یعنی ایسا سافٹ وئیر جس سے تاوان حاصل کیا جائے۔

زین قیصر نے روس سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ افراد سے رینسم وئیر حاصل کیا اور معاہدہ کیا کہ اگر ان کا حملہ کامیاب ہو جائے تو وہ حاصل کی گئی رقم کا آدھا حصہ بانٹ لیں گے۔ اسی طرح انہوں نے سائبر کرائم کرنے والے مختلف ممالک کے جرائم پیشہ افراد سے رابطہ قائم کیا جن کا تعلق چین اور امریکہ سے تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے