پاکستان

کوئٹہ: سبزی منڈی دھماکے میں 20 ہلاک

اپریل 12, 2019 < 1 min

کوئٹہ: سبزی منڈی دھماکے میں 20 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی ایک سبزی منڈی میں دھماکے میں مارے جانے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ کوئٹہ کے ہزارگنجی کے قریب فروٹ مارکیٹ میں دھماکے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

پولیس اور ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

سبزی وفروٹ منڈی میں شہریوں کی بڑی تعدادموجودتھی ۔ سیکیورٹی فورسزنےعلاقےکوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا ۔

ابتدائی طورپرپولیس کے مطابق بم آلوؤں کی بوری میں نصب تھا تاہم بعد ازاں اسے خودکش حملہ قرار دیا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے