متفرق خبریں

’والدین ظالم ہیں مگر ہمیں پیار ہے‘

اپریل 20, 2019 2 min

’والدین ظالم ہیں مگر ہمیں پیار ہے‘

Reading Time: 2 minutes

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بچوں پر بدترین تشدد کے مرتکب اور انہیں بھوکا رکھنے والے والدین نے عدالت میں معافی مانگ لی ۔

عدالت نے والدین کو اپنے بچوں پر تشدد کرنے اور انھیں بھوکا رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا دی سنائی تھی۔

ڈیوڈ اور لویز نامی میاں بیوی کو جنوری سنہ 2018 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب ان کی بیٹی گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی تھی۔

دونوں کے بچوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ ان مظالم کے باوجود اب بھی اپنی والدہ اور والد سے پیار کرتے ہیں۔

عدالت کو بتایا گیا تھا کہ بچوں کو سال میں ایک بار سے زیادہ مرتبہ نہانے نہیں دیا جاتا تھا۔ وہ رفع حاجت کے لیے ٹوائلٹ استعمال نہیں کر سکتے تھے ۔

جج نے غیر انسانی سلوک پر والدین کی سخت سرزنش کی ۔ جج نے کہا کہ ’یہ گھر بچوں کے لیے ایک ڈراؤنی جگہ تھی۔‘

پولیس کے چھاپے کے بعد بازیاب کیے جانے والے بچوں کی عمریں دو سے 29 برس کے درمیان تھیں اور ان کی حالت انتہائی خراب تھی ۔

حکام کے مطابق بچے کمزور اور تشدد کا شکار دکھائی دیے جبکہ ان میں سے کچھ کو فرنیچر سےبھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

لاس اینجلس سے 112 کلومیٹر کی دوری پر واقع اس گھر پر حکام نے چھاپہ مارا۔ ان کے مطابق وہاں انسانی فضلے اور گندگی کی بو پھیلی ہوئی تھی۔

گھر کی خراب صورتحال کی وجہ سے کچھ بچوں کی افزائش کا عمل اس قدر متاثر ہو چکا تھا کہ عمر بڑھنے کے باوجود وہ بچے لگتے تھے۔

ڈیوڈ کی بیٹی کی جانب سے 911 پر کی جانے والی ایک کال جو امریکی چینل اے بی سی چینل نے حاصل کر کے ریلیز کیا۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ بچے انتہائی بدترین حالت میں زندگی گزار رہے تھے۔

17 سالہ لڑکی نے بتایا کہ میرے دو بہن بھائیوں کو پلنگ کے ساتھ زنجیر سے باندھ کر رکھا گیا ہے ۔ کال میں لڑکی نے ریسکیو کو بتایا کہ ’جب میں سو کر اٹھتی ہوں تو مجھ سے سانس نہیں لینے ہوتی جس کی وجہ گھر میں پھیلی گندگی کی بو ہے۔‘

جرم ثابت ہونے پر والدین نے عدالت میں رونا شروع کر دیا اور معافی مانگی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں اور انہوں نے اچھی نیت اور بہتر تربیت کے لیے یہ سب کیا ۔

والدین نے کہا کہ وہ اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں اور ان کو گلے لگانا چاہتے ہیں ۔

عدالت نے بچوں کی جانب سے اپنے والدین کے حق میں بیان دینے اور انہیں معاف کرنے پر مقدمے ختم کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے