عالمی خبریں

چرچ دھماکوں میں 207 ہلاک

اپریل 21, 2019 < 1 min

چرچ دھماکوں میں 207 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

سری لنکا میں عیسائی مذہب کے تہوار ایسٹر کے موقع پر چرچ اور ہوٹل پر حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد 207 ہو گئی ہے ۔

حکام کے مطابق مسیحی کمیونٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں 200 زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں پانچ پاکستانی شامل ہیں ۔

سری لنکن حکام کے مطابق دہشت گردوں نے تین چرچوں اور دو ہوٹلوں کو اتوار کی صبح نشانہ بنایا ۔

حملے کا نشانہ بننے والے دو ہوٹل اور ایک چرچ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں واقع ہے جبکہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ایک چرچ کولمبو کے شمال میں ہے ۔

فیس بک پر St. Sebastian’s church at Katuwapitiya in Negombo چرچ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ہولناک مناظر دکھائی دیے جہاں سروس کے دوران ہونے والے دھماکے میں مارے جانے والے درجنوں افراد کی نعشیں پڑی نظر آئیں ۔

دنیا بھر میں ان حملوں کی مذمت کی جا رہی ہے اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔

سری لنکا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ۔ تاحال کسی تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

حکام کے مطابق شدید زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب مرنے والوں کی میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے