متفرق خبریں

’کامیڈین‘ اصلی صدر منتخب

اپریل 22, 2019 < 1 min

’کامیڈین‘ اصلی صدر منتخب

Reading Time: < 1 minute

روس کی پڑوسی ریاست یوکرین میں عوام نے ایک ایسے شخص کو صدر منتخب کیا ہے جو ایک مزاحیہ ٹی وی سیریز میں کامیڈین کے طور پر صدر کا کردار ادا کرتا ہے ۔

صدارتی امیدوار ولودمیر زیلنسکی کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں تھا لیکن انہوں نے الیکشن میں موجودہ صدر پٹرو پوروشنکو کو شکست دے دی ہے ۔

ولودمیر زیلنسکی کامیڈین ہیں اور ایک ٹی وی سیریز میں تخیلاتی صدر کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ 

الیکشن کے دوسرے مرحلے سے قبل کامیڈین امیدوار ولود میر نے یوکرین کے صدر کو خون کا تجزیہ کرانے کا چیلنج دیا تھا کہ عوام کو معلوم ہو سکے کہ ان دونوں میں سے کون نشہ کرتا ہے ۔

دونوں صدارتی امیدواروں نے سوشل میڈیا ویڈیوز کے ذریعے بھی زبردست انتخابی مہم چلائی اور ایک دوسرے پر طنزیہ حملے کرنے کے بعد پالیسی امور پر بات کرنے کے لیے ایک براہ راست مذاکرے پر راضی ہوئے ۔ 

نو منتخب صدر41 سالہ زیلنسکی نے تجربہ کار سیاست دان 53 سالہ صدر پوروشنکو کو شکست دے کر بہت سے مبصرین کو حیران کر دیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے