پاکستان

چین میں وزیراعظم کا استقبال کس نے کیا؟

اپریل 25, 2019 < 1 min

چین میں وزیراعظم کا استقبال کس نے کیا؟

Reading Time: < 1 minute

کیا پاکستان کی چین کے ساتھ ہمالیہ سے اونچی، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی دوستی میں کوئی زہر گھول رہا ہے؟۔

نئے پاکستان کے بانی وزیراعظم عمران خان کا ایک بھاری کم وفد کے ہمراہ چینی دورے پر استقبال مقامی میونسپل کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین نے کیا ہے جس پر مبصرین سوال اٹھا رہے ہیں ۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ’پاکستانی وفد اور وزیراعظم عمران خان کا بیجنگ ائرپورٹ پر شہر کی میونسپل کمیٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مس لی لیفنگ، پاکستان کے چینی سفیر یو جنگ اور چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے استقبال کیا ۔‘

پاکستانی وفد میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر آبی وسائل فیصل ووڈا، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، شیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سائنس و ٹیکنالوجی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان شامل ہیں ۔

بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت چینی صدر ژی جنپنگ نے دی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو چین کے روڈ اینڈ بلٹ فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ وہ فورم سے خطاب کرنے کے علاوہ لیڈران کے راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں بھی شریک ہوں گے ۔

پاکستانی وزیراعظم چین کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے