متفرق خبریں

نعشیں گننے میں غلطی ہوئی، سری لنکا

اپریل 26, 2019 < 1 min

نعشیں گننے میں غلطی ہوئی، سری لنکا

Reading Time: < 1 minute

سری لنکا نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد پہلے غلط بتائی گئی تھی ۔

حکام نے نظرثانی شدہ اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 359 نہیں بلکہ 253 ہے۔

خبررساں اداروں کے مطابق سری لنکا میں حکام نے وضاحت کی ہے کہ بم دھماکوں والے مقامات پربکھرے انسانی اعضا کی شناخت میں مشکل کی وجہ سے ہلاکتوں کے غلط اعداد وشمار سامنے آئے۔

نائب وزیردفاع رووان وجے وردھنے کا کہنا ہے کہ مردہ خانوں کی جانب سے فراہم کردہ غلط اعداد وشمار بھی ہلاکتوں کی تعداد میں فرق کی وجہ بنے۔

سری لنکا کے محکمہ صحت  کے ڈائریکٹر جنرل انیل جاسنگھے نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاکتوں کے اعداد وشمار محض اندازے کی بنیاد تیار کیے گئے تھے اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 250 سے 260 ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں کے بعد انسانی اعضا ہرطرف بکھر گئے اس لیے مرنے والوں کی صحیح تعداد بتانا مشکل ہے۔

ادھر سری لنکا کے پولیس سربراہ نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے ۔ ان پر ایسٹر حملوں کے بعد تنقید کی جا رہی تھی ۔


Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے