پاکستان24 متفرق خبریں

شبر زیدی کا نام ای سی ایل سے کیسے نکالا گیا

مئی 6, 2019 2 min

شبر زیدی کا نام ای سی ایل سے کیسے نکالا گیا

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے وفاقی مالیاتی بورڈ ایف بی آر کے نئے چیئرمین شبر زیدی کا نام ملک سے باہر جانے کی پابندی کے شکار افراد کی فہرست میں شامل تھا مگر گذشتہ برس کے اختتام پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بغیر ایجنڈے پر لائے وزیراعظم عمران خان نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی ۔


عمران خان کے پاس اس وقت وفاقی وزارت داخلہ کا چارج بھی تھا اور شبر زیدی کا نام قومی احتساب بیورو نیب کی درخواست پر ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ 

اے ایف فرگوسن فرم کے اہم پارٹنر شبر زیدی کا نام کے اے ایس بی بنک کو اسلامی بنک میں ضم کرنے کے سکینڈل میں ملزم کے طور پر سامنے آیا تھا ۔ 

نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ شبر زیدی بھی ان افراد میں شامل تھے جنہوں نے ان دو بنکوں کے انضمام کے دوران غیر شفاف طریقے سے ڈیل کی ۔ 

نیب کے مطابق بنکوں کے اس غیر شفاف انضام کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے علاوہ کسب بنک کے سپانسرز کو بھی خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  

شبر زیدی کی فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو نے گذشتہ سال کے اختتام پر سٹیٹ بنک کے سابق گورنر اشرف وتھرا، بنک اسلامی کے صدر حسن عزیز بلگرامی، اے ایف فرگوسن کے شبر زیدی، حسن ناظر اور عاصم سلیم کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی تھی ۔ 


22دسمبر کو کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ شبر زیدی کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالا جائے ۔ کابینہ کے اس اجلاس کے ایجنڈے پر یہ آئٹم شامل نہیں تھا اور اس کو دیگر آئٹمز میں سے سامنے لا کر یہ ہدایات جاری کی گئیں۔ 


خیال رہے کہ شبر زیدی کی فرم اے ایف فرگوسن نے عمران خان کو ان کے خلاف سپریم کورٹ میں نااہلی کے مقدمے میں خدمات فراہم کی تھیں ۔ اس مقدمے میں عدالت عظمی نے عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔ 


شبر زیدی کی فرم نے تحریک انصاف کے ایک اورسینئر رہنما کو بھی ایڈوائز دی تھی ۔ 


پانچ ملزمان میں سے صرف شبر زیدی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت جاری کرنے کے بعد مفادات کے ٹکراؤکے سوالات اٹھائے گئے تھے ۔

اس وقت وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں کیونکہ شبر زیدی کی فرم آصف زرداری اور نواز شریف کو بھی خدمات فراہم کر چکی ہے اور ان کا نام کسی کی غلطی سے ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ 


Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے