پاکستان پاکستان24

گوادر کے ہوٹل حملے میں آٹھ ہلاک

مئی 11, 2019 < 1 min

گوادر کے ہوٹل حملے میں آٹھ ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فائیو سٹار ہوٹل پر حملے میں تین گارڈز، ایک ملازم اور بحری فوج کا ایک کمانڈو ہلاک ہوا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں حملہ آور بھی مارے گئے ہیں ۔

حملے کا نشانہ بننے والے ہوٹل میں چینی باشندوں سمیت غیر ملکی رہائش پذیر تھے ۔

سنیچر کی شام پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملہ آوروں کے گرد گھیرا کیا جا چکا ہے اور ان کو ہوٹل کی سیڑھیوں میں روک کر مقابلہ کیا گیا ۔

فوجی ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے ہوٹل کے گارڈ کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور ہوٹل میں گھس گئے ۔

رات گئے تک فوجی ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ہوٹل میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

صوبائی حکومت نے اتوار کو تین حملہ آوروں سمیت آٹھ افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ۔

ادھر کالعدم تنظیم بلوچ لبرشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے چار عسکریت پسندوں کی تصویر جاری کی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ چینی اور دیگر غیر ملکیوں پر کیا گیا ہے ۔

تاحال اس حملے کی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں ۔

ابتدائی طور ہر پولیس اور مقامی لوگوں نے کہا تھا کہ ہوٹل سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

رات گئے دو نعشیں اور تین زخمیوں کو گوادر کے ہسپتال میں لایا گیا جبکہ اتوار کی صبح مزید تین نعشیں منتقل کی گئیں ۔

اس حملے کو ایک بڑی سیکورٹی غفلت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

کوسٹل ہائی وے پر اس سے قبل مسافروں اور مزدوروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے