پاکستان

لیموں مہنگے کیوں؟

مئی 12, 2019 < 1 min

لیموں مہنگے کیوں؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حالیہ رمضان مہنگائی کی لہر نے متوسط طبقے کو سخت پریشان کیا ہے ۔

اشیائے خورو نوش کی قیمتیں روپے کی گھٹتی قدر اور پٹرول کے بڑھتے نرخوں کے ساتھ اوپر جا رہی ہیں ۔ ان حالات میں مگر بحث صرف لیموں کی قیمت پر آ کر رک جاتی ہے ۔

رمضان کے آغاز سے دو دن قبل جو لیموں سو روپے کلو مل رہا تھا اس کی قیمت اچانک 350 روپے ہو گئی اور معیار بری طرح گر گیا ۔

اس بحران کے پیچھے کیا عوامل کار فرما ہیں کسی کو معلوم نہیں، سوائے اس بات کے کہ رمضان میں شربت زیادہ بنتا ہے اور لیموں اس کا لازمی جزو ہے ۔

اسلام آباد کے اتوار بازار میں چھٹے روزے کو لیموں کی قیمت 348 روپے کلو رہی مگر خریدار اکا دکا ہی نظر آئے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے