متفرق خبریں

’چوزے اور بابا جی کی تکرار‘

مئی 13, 2019 < 1 min

’چوزے اور بابا جی کی تکرار‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ اور حکومتی جماعت تحریک انصاف کے نوجوان سینیٹر فیصل جاوید میں جھڑپ لفظی تکرار اور جھڑپ ہوئی ہے ۔

اجلاس کے دوران قومی ائرلائن پی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر کی ممکنہ اسلام آباد منتقلی کے خلاف قرارداد پر بحث کے دوران تقریر میں مداخلت پر مشاہد اللہ خان نے فیصل جاوید کو چوزہ کہہ دیا جس پر فیصل جاوید نے مشاہد اللہ کو بابا جی کہہ کر جواب دیا ۔

مشاہد اللہ خان نے فیصل جاوید سے کہا کہ ’تم انڈے سے چونچ تو باہر نکال لو۔‘

فیصل جاوید نے جواب دیا کہ مشاہد اللہ اپنی عمر دیکھیں اور اخلاقیات دیکھیں ۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ’ہمیں آپ اخلاقیات نہ سکھائیں۔ جائیں علیمہ باجی سے اخلاقیات سیکھیں۔‘ اس پر فیصل جاوید نے کہا کہ ’ان کی عمر دیکھیں اور کرتوت دیکھیں ۔‘

چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ یہ گفتگو اور لفظ چوزہ حذف کراتے ہیں جس پر مشاہد اللہ خان نے برجستہ کہا کہ ’ان کو خود پورا حذف کیا جائے۔‘

سینٹ نے پیپلز پارٹی کی رکن شیری رحمان کی جانب سے پی آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل نہ کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ۔ قرارداد پر اپوزیشن کے 42 ارکان کے دستخط تھے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے