پاکستان24 متفرق خبریں

انصافی ٹیکس ایمنسٹی سکیم آ گئی

مئی 14, 2019 2 min

انصافی ٹیکس ایمنسٹی سکیم آ گئی

Reading Time: 2 minutes

عابد خورشید / صحافی

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے کالا دھن سفید کرانے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کرا دی ہے ۔

وفاقی کابینہ نے ٹیکس استثنا سکیم کی منظور دی ہے جس کے تحت چھپائی گئی دولت اور اثاثے نہایت کم ٹیکس کے بدلے ظاہر کرنے کی پیش کش کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے بارے میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے دیگر وزرا اور مشیروں کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سکیم کا مقصد لوگوں کے ذہنوں سے خوف ختم کرنا ہے اور مردہ سرمائے کو فعال بنانا اور کالا دھن سفید کرانے کا آخری موقع دینا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے تیس جون تک اس اسکیم کے تحت ملک کے شہری اور بیرون ملک پاکستانی مستفید ہو سکتے ہیں ۔

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے متعلق انہوں نے بتایا یہ بلیک اکانومی کو وائٹ کرنے کا موقع ہے جس کے تحت ریئل اسٹیٹ کے علاوہ اندرون ملک چار فیصد اور بیرون ملک چھ فیصد ٹیکس ادا کریں گے ۔

”اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اثاثے بینک میں رکھے جائیں۔“

مشیر خزانہ نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت بے نامی اثاثے بھی اپنے نام کرائے جا سکتے ہیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے کوئ بھی سرکاری عہدہ رکھنے والا شخص یا ان کے اہل خانہ فائدہ اٹھا نہیں سکتے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے کہا کہ ایک سال پہلے ہم نے یہ اسکیم دی تھی تو ہم پر تنقید کی گئی۔ ”اب حکومت خود اس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے کاموں کو آگے بڑھاتی تو نئی ایمنسٹی اسکیم کی ضرورت نہ پڑتی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے