متفرق خبریں

مولانانے اسلحہ اٹھا لیا؟

مئی 14, 2019 < 1 min

مولانانے اسلحہ اٹھا لیا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پولیس سیکورٹی واپس لینے کے حکومتی فیصلے کے بعد پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے اسلحہ اٹھا کر اپنے قائد کی حفاظت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

منگل کو اسلام آباد ائر پورٹ پر سعودی عرب سے عمرہ کر کے آنے والے مولانا فضل الرحمان کے استقبال کے لیے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ سینئر قیادت نے ہاتھوں میں جدید اسلحہ اٹھا رکھا تھا ۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان کی پارٹی کے قائد سے سیکورٹی واپس لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ خود اپنی حفاظت کا بندوبست کیا جائے گا ۔

اسلام آباد ائرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے مولانا فضل الرحمان کے حق میں جبکہ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے