پاکستان

قرض ڈالرز کے لیے ایک اور گرفتار؟

مئی 15, 2019 < 1 min

قرض ڈالرز کے لیے ایک اور گرفتار؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی اور تنظیم کے نائب امیر عبدالرحمان مکی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

پنجاب پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالرحمان مکی جماعت الدعوہ کے سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی ہیں جن کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ۔

ادھر اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ﺅن کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے ۔

مکی کو اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبد الرحمان نے کالعدم تنظیموں کےخلاف جاری کریک ڈاﺅن پر گوجرانوالہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور عوام سے اپنی تنظیم ‘فلاح انسانیت’کے نام پر چندے کی اپیل بھی کی۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالرحمان مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

خیال رہے کہ دہشت گردی کے لیے منی لانڈرنگ روکنے کی عالمی تنظیم ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پورے کرنے پر آئی ایم ایف نے بھی اپنے قرض پیکج میں شرط عائد کی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے