پاکستان پاکستان24

چین کا پاکستانی گندم اور آلو خریدنے سے انکار

مئی 16, 2019 < 1 min

چین کا پاکستانی گندم اور آلو خریدنے سے انکار

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے پارلیمنٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چین نے پاکستان سے گندم، چاول اور آلو خریدنے سے انکار کیا ہے ۔

خیال رہے معاشی مسائل میں گھرے پاکستان نے پڑوسی اور دوست ملک چین کو ایک ارب ڈالر کی زرعی اجناس برآمد کرنے کی پیش کش کی تھی ۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر نے تسلیم کیا کہ ملک میں گندم کو ذخیرہ کرنے کے بہتر انتظامات موجود نہیں ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں گندم کے 45 ملین ٹن اضافی گندم موجود ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت صرف پانچ ملین ٹن گندم خریدے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گندم کی گریڈنگ نہیں ہوتی ۔ ملک میں ملتان اور رحیم یار خان سے کوالٹی گندم کی پیدوار ہو رہی ہے ۔

پاکستان نے چین کو ایک ارب ڈالر کی گندم، چینی، آلو اور چاول برآمد کرنے کی پیش کش کی تھی مگر چین نے گندم، چاول اور آلو خریدنے سے انکار کیا ہے ۔

مشیر تجارت نے بتایا کہ چین کو ایک ملین ٹن چینی اور ایک ملین ٹن چاول برآمد کرنے کی آفر کی تھی تاہم وہاں سے صرف دو ہزار ٹن چینی خریدنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کو دو ہزار ٹن چینی برآمد کر ے گا، چینی کی برآمد پر کوئی سبسڈی نہیں ہونی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چینی کی برآمد پر کوئی سبسڈی نہیں دے جائے گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے