پاکستان پاکستان24

پیپلز پارٹی تحریک چلائے گی

مئی 17, 2019 < 1 min

پیپلز پارٹی تحریک چلائے گی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپوزیشن جماعتوں کو متحرک کرنے کے لیے ان کے رہنماؤں کو افطار ڈنر پر مدعو کریں گے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا کو بتایا کہ بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں مریم نواز بھی شرکت کر سکتی ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ملکی سیاست، معیشت، پارلیمانی امور، نیب مقدمات، ڈالر کی قدر میں اضافے، آئی ایم ایف معاہدے، فاٹا انتخابات اور حکومت مخالف تحریک سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئےسے نیئر بخاری نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت افطار پر مدعو کیا ہے ۔ دعوت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا چیئرمین نیب کی شخصیت متنازعہ ہو گئی ہے ۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ قانون کا احترام کرتے ہیں لیکن چیئرمین نیب سمیت کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ قوم کو بتایا جائے کہ چیئرمین نیب فائلیں اپنے گھر کیسے لے گئے ۔ ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے دعوت افطار میں مریم نواز بھی شرکت کر سکتی ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے