پاکستان24 عالمی خبریں

’امریکی جہازوں اور روسی میزائل نظام میں فیصلہ مشکل کیوں‘

Reading Time: < 1 minute ترک حکومت اس وقت دفاعی صلاحیت میں خودمختاری کے لیے کوشاں ہے مگر امریکہ اور روس دونوں سے پرزے اور طیارے خریدنے بھی ضروری ہیں

جون 9, 2019 < 1 min

’امریکی جہازوں اور روسی میزائل نظام میں فیصلہ مشکل کیوں‘

Reading Time: < 1 minute

طیب اردوآن کی ترک حکومت گذشتہ چھ ماہ سے اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے امریکہ اور روس میں سے کسی ایک پر انحصار کرنے کا مشکل فیصلہ نہیں کر پا رہی۔

ترکی نے روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام اور امریکہ سے ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کے معایدے کر رکھے ہیں تاہم امریکہ نے شرط عائد کی ہے کہ طیارے اسی صورت ملیں گے جب ترک حکومت روس سے میزائل نہ خریدے۔

امریکہ کی جانب سے روسی میزائل پر تازہ ترین انتباہ وزیر دفاع پیٹرک شانہن نے اپنے ترک ہم منصب ہلوسی اکار کو ایک خط کے ذریعے کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ترکی کو روسی میزائل نظام اور ایف 35 طیاروں میں سے ایک حاصل کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے جولائی کے آخر تک کی مہلت ہے۔

امریکی قائم مقام وزیر دفاع نے ترک ہم منصب کو لکھا ہے کہ ترکی بیک وقت امریکہ سے جدید ایف-35 لڑاکا طیارے اور روس سے ایس- 400 طیارہ شکن میزائل سسٹم نہیں خرید سکتا۔ خیال رہے کہ امریکہ اور ترکی دونوں نیٹو اتحادی ہیں۔

امریکہ چاہتا ہے کہ ترکی روس کا میزائل سسٹم خریدنے کی بجائے امریکہ سے اس کا پیٹریاٹ طیارہ شکن میزائل سسٹم خریدے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے