پاکستان

’بجٹ کی اچھی اور بری چیزیں‘

Reading Time: < 1 minute ہر طبقے پر بہت زیادہ ٹیکس لگانے کے باوجود بجٹ کا کل خسارہ لگ بھگ تین کھرب 60 ارب رہے گا۔ یہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑا بجٹ خسارہ ہے۔

جون 12, 2019 < 1 min

’بجٹ کی اچھی اور بری چیزیں‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑے حجم یعنی سات کھرب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔

معاشرے کے ہر طبقے پر بہت زیادہ ٹیکس لگانے کے باوجود بجٹ کا کل خسارہ لگ بھگ تین کھرب 60 ارب رہے گا۔ یہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑا بجٹ خسارہ ہے۔

تحریک انصاف کے تمام تر دعوؤں کے باوجود بجٹ دستاویزات بتاتی ہیں کہ معیشت کی بڑھوتری کی شرح آئندہ سال دو اعشاریہ چار فیصد رہے گی جبکہ مہنگائی تاریخ کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 13 فیصد تک بڑھے گی۔

حکومت کے سادگی اور کفایت شعاری کا دعوؤں کے برخلاف بجٹ میں ہر محکمے کو اضافی فنڈز دیے گئے ہیں۔

فوج کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق کل دفاعی بجٹ ایک کھرب 900 ارب روپے ہے۔ اس طرح یہ ملک کے کل بجٹ کا 27 فیصد ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق یہ گذشتہ سال کے دفاعی اخراجات سے گیارہ فیصد یا 200 ارب روپے زیادہ ہے۔

بجٹ دستاویز بتاتی ہے کہ مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام کے لیے الگ سے بھی 308 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ فوجیوں کی پنشن کے لیے 327 ارب روپے اور قبائلی علاقوں میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں سیکورٹی کے دیگر پیکجز کے لیے بھی 84 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ میں چینی پر ٹیکس لگایا گیا ہے جس سے اس کے نرخ تین سے چار روپے بڑھ جائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے