پاکستان پاکستان24

قومی اسمبلی میں ریحام خان کی کتاب لہرا دی

جون 25, 2019 2 min

قومی اسمبلی میں ریحام خان کی کتاب لہرا دی

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کی قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب لہرائی گئی ہے۔

یہ کتاب پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے مراد سعید کی جانب سے بے نظیر بھٹو سے متعلق کتاب سے ایک پیرا گراف پڑھنے کے بعد ایوان میں لہرائی۔

خیال رہے کہ ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان کی جنسی زندگی سے متعلق کتاب میں کئی انکشافات کیے ہیں۔ کتاب میں وفاقی وزیر مراد سعید پر بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر علی زیدی نے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل سیاسی جدوجہد کے۔بعد اس مقام پر پہنچے ہیں جبکہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ حساب کتاب چھوڑو آگے بڑھو۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ سابق صدر نیب کی پلی بارگین کی شق سے فائدہ اٹھا کر پیسے واپس کریں اور کلئیر ہو جائیں۔ ”سندھ میں گیارہ سال پیپلز پارٹی کی حکومت رہی۔ آڈٹ جنرل کی رپورٹ ہے کہ سندھ میں زکوۃ فنڈز غائب ہیں۔ یہ تو بتایا جائے کہ یہ سمٹ بنک کا مالک کون ہے۔ جس نے کرپشن پر پی ایچ ڈی کرنی ہے وہ زرداری سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ لے۔“

پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ بار بار علی زیدی کی تقریر کے دوران نشست سے اٹھ کر کہتے رہے کہ ”علی زیدی بتاو مولوی محمود کون ہے۔“
علی زیدی نے جواب دیا کہ ”مولوی محمودتیرا ماما ہے۔“

آغا رفیع اللہ نے علی زیدی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کیا مولوی محمود آپ کا فرنٹ مین نہیں ہے۔

آغا رفیع اللہ نے ریحام خان کی کتاب لہرائی اور کہا کہ کیا یہ کتاب پڑھوں پھر عزت رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعوی سفید جھوٹ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے