کھیل

بنگلہ دیش کی جیت سے پاکستان کو مشکل

جون 25, 2019 2 min

بنگلہ دیش کی جیت سے پاکستان کو مشکل

Reading Time: 2 minutes

ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دے دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہمپشائر، ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلا گیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 263 رنز کا ہدف دیا جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

افغانستان کی بیٹنگ شروع ہوئی تو بنگلہ دیشی بولرز نے شروع سے ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔رحمت شاہ 24 رنز پر کر تمیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے پہلی وکٹ گرنے کے بعد افغان بیٹسمین پریشر میں آگئے 79 رنز کے مجموعی سکور پر ہشمت اللہ نے وکٹ گنوا دی۔

کپتان گلبدین نے 47 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی مگر شکیب کی بہترین بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے اس کے بعد کوئی کھلاڑی اچھا کھیل نہ پیش کر سکا۔محمد نبی بغیر کوئی رنز بنائے اور اصغر افغان 20 رنز بنا کر شکیب کا شکار بنے۔اکرام علی بھی وکٹ روکنے میں ناکام رہے اور غلط رن لیتے ہوئے 11 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ شکیب نے پانچویں وکٹ اپنے نام کرتے ہوئے نجیب اللہ کو 23 رنز پر آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب نے پانچ، مستفیض نے دو، مصدق اور سیف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پانچویں اوور میں لٹن ڈاس مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، پہلی وکٹ گرنے کے بعد تمیم نے محتاط انداز اپنایا مگر نبی نے انکی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے 36 رنز پر بولڈ کر دیا. اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے شکیب الحسن نے اس میچ میں نصف سینچری بنائی امید کی جا رہی تھی کہ وہ آج کے میچ میں بھی سینچری بنائیں گے مگر 51 رنز پر مجیب نے انکوایل بی ڈبلیوآؤٹ کر دیا۔اس کے بعد سومیا سرکار بھی مجیب کی بہترین بولنگ کے آگے مزاحمت نہ کر سکے اور تین رنز پر وکٹ گنوا دی۔

وکٹیں گرنے سے بنگلہ دیش کی ٹیم پریشر میں آگئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلبدین نے سلو ڈلیوری پر محمود اللہ کو 27 رنز پر آؤٹ کر دیا۔مشفیق الرحیم نے مشکل وقت میں ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی 49ویں اوور میں دوالت ذدران نے انکی وکٹ حاصل کی۔مصدق حسین نے بھی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور میں 35 رنز کا اضافہ کیا انکو گلبدین نے اننگز کی آخری بال پر بولڈ کیا۔

افغانستان کی جانب سے مجیب نےتین ،گلبدین دو،نبی اور دوالت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے