متفرق خبریں

پانچ سو روپے کے لیے قتل

جون 25, 2019 < 1 min

پانچ سو روپے کے لیے قتل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں تین بچوں کے باپ کو 500 روپے کے لیے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

صحافی یاسر حکیم کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ روڈ پر واقع مذبح خانے میں 500 روپے گم ہونے کے تنازع پر چھریوں کے وار سے قصاب کو قتل کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آئے ہے۔

مقتول 30 سالہ ندیم تین کم سن بچوں کا باپ تھا۔


تھانہ رتہ امرال کی حدود میں قصاب شاہ روز کے 500 روپے گم ہوئے تو اس نے تیش میں آ کر ساتھی قصاب ندیم کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذبح خانے میں وقوعہ کے وقت درجنوں قصاب موجود تھے مگر کسی نے شاہ روز کو چھریوں کے وار کرنے سے نہیں روکا۔

فوٹیج میں گردن، سینے اور پیٹ میں چھریاں لگنے سے زخمی قصاب ندیم بہت دیر تک تڑپتا دیکھا جا سکتا ہے۔ موقع پر موجود قصاب تماشا دیکھتے رہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی قصاب تین روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہا۔ خون زیادہ بہہ جانے اور پھیپھڑوں میں زخم آنے سے جانبر نہ ہو سکا۔

ندیم کی عمر 30 سال تھی اور اس کے تین کم سن بچے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ ندیم کی موت کے بعد مقدمہ میں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کرلیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے