پاکستان

روپے کو مزید بے قدر کر دیا

جون 26, 2019 < 1 min

روپے کو مزید بے قدر کر دیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 161 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 161 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 4 روپے 2 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 161 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت تقریباً 7 روپے بڑھ گئی جب کہ رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا، روپے کی قدر کم ہونے سے جون کے مہینے میں قرضوں کی مالیت میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے