متفرق خبریں

مرگئے اپیل نہ کر سکے

جون 26, 2019 < 1 min

مرگئے اپیل نہ کر سکے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ نے 8 افراد کے قتل کے ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو بری کیا ہے جبکہ 2 ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں۔

سپریم کورٹ میں 8 افراد کے قتل کے ملزمان کی سزائےموت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے 7 ملزمان کوسزائے موت سنائی تھی ،2011 میں ہائیکورٹ نے 2 ملزمان کو بری جبکہ 3 کی سزابرقراررکھی۔

دو ملزمان کاجیل میں انتقال ہو گیا اس لیے اپیل دائر نہ کر سکے۔ ملزموں نے 2005 میں کھاریاں عدالت کے باہر 8 افراد کو قتل اور5 کوزخمی کردیا گیاتھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے مقدمے میں 30 ملزمان کونامزکردیا،آپ 35 یا 40 افرادپرالزام لگادیتے توکیاہم مان لیتے؟

سرکاری وکیل نے کہا کہ واقعہ عدالت کے باہرہوا،8 جانیں چلی گئیں،5 زخمی ہوئے۔

عدالت نے 3 ملزمان کوبری کردیا اور2 ملزمان کی بریت کےخلاف درخواست خارج کردی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے