پاکستان پاکستان24

مشرف کیس میں جج ہی نہ آئے

جون 27, 2019 < 1 min

مشرف کیس میں جج ہی نہ آئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے پر قائم کیے گئے سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں ججوں کے نہ آنے پر ملتوی کر دی گئی۔

خیال رہے کہ یہ مقدمہ ساڑھے پانچ برس سے زیر التوا ہے اور دو ماہ قبل سپریم کورٹ نے آرٹیکل چھ کے تحت درج کیے گئے اس مقدمے کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا تھا۔

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے میں ملزم کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے اسے مفرور قرار دیا تھا اور اس کے وکیل کے دفاع کے حق کو ختم کر دیا تھا۔

گذشتہ سماعت پر خصوصی عدالت نے وزارت قانون کو ہدایت کی تھی کہ وہ مشرف کے لیے سرکاری وکیل فراہم کر کے اس کے نام اور فیس کی تفصیلات سے آگاہ کرے۔

عدالت نے پرویز مشرف کی بریت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا تھا جبکہ سابق صدر کی مقدمے کو ملتوی کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے