کھیل

افریقی سری لنکا کو ساتھ لے گئے

جون 29, 2019 2 min

افریقی سری لنکا کو ساتھ لے گئے

Reading Time: 2 minutes

 کرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے سے باہر ہو چکی ہے جبکہ سری لنکا بھی اس شکست کے بعد اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ سکتا۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 203 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی جنوبی افریقہ نے 37.2اوورز میں ایک وکٹ پر 204رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 206رنز بنائے ۔
جنوبی افریقہ نے 8میچ کھیلنے کے بعد 5 پوائنٹس حاصل کئے۔ سری لنکا نے 7میچ کھیل کر 6پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ایک جبکہ سری لنکا نے دو میچوں میں بارش کے باعث ایک ، ایک پوائنٹ حاصل کئے۔ چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ کے اوپنر ہاشم آملہ اورکپتان فاف ڈوپلیسس نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار کامیابی دلا دی۔ہاشم آملہ نے 80اور ڈوپلیسس نے 96رنز بنائے اور دونوں ناٹ آوٹ رہے۔

اوپنر ڈی کوک 15رنز بنا کر لیستھ ملینگا کا شکار بنے تھے۔ اس کے بعد سری لنکا کا کوئی بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
میچ کی پہلی ہی گیند پر صفر پر آوٹ ہونے والے سری لنکا کے کپتان ڈیموتھ کیرونا رتنے نے 6بولرز کو آزمایا جس ملینگا کے علاوہ کوئی بولروکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

جنوبی افریقہ کے بولرڈیوائن پریٹوریس کو سری لنکا کی ابتدائی 3وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔ انہوں نے 10اوورز میں 25رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 

 اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقی بولرز کی عمدہ بولنگ کے سبب سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی ففٹی سکور نہ کر سکا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کو ابتدا میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان کرونا رتنے صفر پر ربادا کی گیند پر کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔  

 فرنینڈو اور پریرا نے تیس تیس رنز سکورکیے۔ ڈی سلوا 24 اور مینڈس 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے