متفرق خبریں

پاکستان نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی

Reading Time: 2 minutes سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ نامناسب سلوک رواں رکھا جاتا ہے۔

جون 29, 2019 2 min

پاکستان نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی

Reading Time: 2 minutes

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی پر جاری کردہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف مذاہب اور مختلف ثقافتوں کے لوگ رہتے ہیں جنہیں مکمل مذہبی اور ثقافتی آزادی حاصل ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان کے بارے میں یہ رپورٹ غیر مصدقہ اور جانبدرانہ بیانات پر مبنی ہے۔

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ نامناسب سلوک رواں رکھا جاتا ہے۔

گذشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے پاکستان سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی رہائی کو ’اچھی خبر‘ قرار دیا تھا۔

آسیہ بی بی کو لاہور کی ٹرائل کورٹ نے نومبر 2010 میں توہین رسالت کے مقدمے میں سزائے موت سنائی تھی تاہم آٹھ سال بعد سپریم کورٹ نے ان کے خلاف شہادتوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے انہیں بری کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے 77 افراد توہین مذہب کے مقدمات میں جیل میں ہیں جن میں 28 کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے اگرچہ حکومت پاکستان نے کسی کو توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت نہیں دی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقلیتیوں کو اب بھی سرکاری سکولوں اور سرکاری و نجی دفاتر میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور عدلیہ  شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتی ہے جس کی مثال حالیہ بڑے کیسز سے ملتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے ایک جامع نیشل ایکشن پلان نافذ کر رہا ہے جس کے لیے 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی رپورٹ کے مطابق عقیدے کی بنیاد پر ماہر معاشیات عاطف میاں کی تعیناتی پر عوامی ردعمل سامنے آیا اور حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثر کارروائی نہیں کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے