پاکستان

گیس کا نیا بل کتنا ہوگا؟

جون 29, 2019 2 min

گیس کا نیا بل کتنا ہوگا؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں وفاقی حکومت نے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے 179 ارب اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے 112 ارب روپے ملیں گے۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت ماہانہ 50 یونٹ والے صارفین اضافے سے مستثنا ہیں تاہم 100 یونٹ والوں کے گیس کی قیمت 127 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 200 یونٹ والے صارفین کے لئے گیس کی قیمت 264 روپے سے بڑھا کر 530 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 300 یونٹ ماہانہ والے صارفین کے لئے قیمت 275 سے بڑھا کر 738 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ماہانہ 400 یونٹ والے صارفین کے لئے گیاس کی قیمت 780 سے بڑھا کر1107 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 400 یونٹ سے زائد والے صارفین کے لئے گیس کی قیمت 1460 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کااطلاق کل یکم جولائی سے ہوگا۔ گیس کا کم سے کم بل 172 روپے 58 پیسے ماہانہ ہوگا۔

قبل ازیں سنیچر کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے َخطاب کے دوران وفاقی وزیر عمر اپوب کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں تین سو یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کےلئے اضافہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں پاور سیکٹر کے لئے 217 ارب روپے سبسڈی رکھی گئی ہے۔


وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز پر 54 فیصد سبسڈی برقرار رہے گی جبکہ چھوٹے کمرشل صارفین کےلئے بھی نرخوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔


عمر ایوب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال موسم سرما میں گیس کے پریشر فیکٹر سے متاثرہ صارفین کو دو ارب 30 کروڑ واپس کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ گیس کے شعبے میں مسلم لیگ ن 180 ارب کے گردشی قرضے چھوڑ کر گئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے اور۔تنوروں کےلئے گیس قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں کےلئے نرخ بڑھائے گئے ہیں۔


عمر ایوب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مشرف اور پیپلز پارٹی دور کے شروع کردہ منصوبے بھی اپنے کھاتے میں ڈالے، وفاقی حکومت آئندہ چند ماہ کے دوران نئی توانائی پالیسی متعارف کرائے گی۔ 2030 تک 75 فیصد توانائی کو ایٹمی، شمسی اور ہوا پر منتقل کیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے