پاکستان

رانا ثنا اللہ کو 14 دن جیل

جولائی 2, 2019 < 1 min

رانا ثنا اللہ کو 14 دن جیل

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو عدالت نے منشیات کے مقدمے میں 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے رانا ثنا اللہ کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کی گاڑی سے 21 کلو منشیات برآمد کی گئی جس میں سے 15 کلو ہیروئن ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مخبر نے اطلاع دی کہ رانا ثنا اللہ اپنی گاڑی میں ہیروئین سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر راوی کے قریب ناکہ بنی کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ساڑھے تین بجے کے قریب ایک کروزر اور ایک وگو ڈالا راوی ٹول پلازہ کی جانب سے آتا دکھائی دیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گاڑی روک کر رانا ثنا اللہ سے منشیات کی بابت پوچھا گیا جس پر رانا ثنا اللہ نے پچھلی سیٹ پر پڑے سوٹ کیس کی نشاندہی کی۔

ایف آئی آر کے مطابق سوٹ کیس کا رنگ نیلا تھا، رانا ثنااللہ نے سوٹ کیس کھول کر منشیات کی تھیلیاں نکال کر دیں۔

رانا ثناللہ نے کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے سیاسی انتقام کے سوال پر کہا کہ یہ ظلم ہے، ظلم کی حکومت کیسے قائم رہ سکتی ہے یہ خدا کا فیصلہ ہے۔

رانا ثناللہ نے کہا کہ اسے شرم آنی چاہیے جو یہ کہتا ہے کہ یہ مدینہ کی ریاست ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے