متفرق خبریں

حکومت والے بے غیرت ہیں

اگست 8, 2019 < 1 min

حکومت والے بے غیرت ہیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں مریم نواز شریف کی گرفتاری پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت کو بے غیرت قرار دیا ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آج اتحاد کی ضرورت تھی اس ماحول میں سلیکٹڈ وزیر اعظم اپنی انا غرور پر قابو نہیں کرپا رہا۔

ان کا کہناتھا کہ ایوان میں افسوس ناک اقدام پر احتجاج کیا آج اتحاد کی ضرورت تھی مودی کی تنقید اور مذمت کا وقت ہے لیکن اپوزیشن سےانتقام لیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے اس ماحول میں سلیکٹڈ وزیر اعظم اپنی انا غرور پر قابو نہیں کرپا رہاسیلکٹڈ وزیر اعظم سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے ضیا آمر کے دور میں عورتوں پر مقدمے ہوتے تھے۔

ان کا کہناتھا کہ اب نیے پاکستان میں عورتوں پر بھی مقدمے ہورہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے