عالمی خبریں

کشمیر میں اب شفاف الیکشن ہوں گے

اگست 8, 2019 < 1 min

کشمیر میں اب شفاف الیکشن ہوں گے

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک نئی ابتدا ہے۔

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کچھ وقت تک یونین حکومت کا حصہ رہے گا لیکن اس کے بعد وہاں شفاف الیکشن کروائے جائیں گے۔

انڈیا کے وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں الیکشن ہوں، نئی اسمبلی بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کو اپنے نمائندے چننے کا حق ملے گا۔

مودی نے مزید کہا کہ کشمیر میں سب کچھ ویسے ہی ہوگا جیسے پہلے ہوتا تھا، وہاں کا اپنا وزیراعلیٰ ہوگا۔

انڈین وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران کشمیر میں 42 ہزار معصوم لوگ مارے گئے مگر اب کشمیر اور لداخ کا مستقبل محفوظ ہوگا۔

انڈین وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ماضی میں وہ حقوق نہیں ملے جو ملک کے دوسرے حصوں میں رہنے والوں کو مل رہے تھے کیونکہ جو قوانین پورے ملک کے لیے بنتے تھے وہ کشمیر میں لاگو نہیں ہوتے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے