متفرق خبریں

انڈین طیارہ گر کر تباہ

اگست 8, 2019 < 1 min

انڈین طیارہ گر کر تباہ

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم اس کے دونوں پائلٹ چھلانگ لگا کرمحفوظ رہے۔


ہندوستان ٹائمز کے مطابق روسی ساختہ سخوئی سو 30 جنگی طیارے کا حادثہ جمعرات کی شب ریاست آسام کے علاقے تیزپور میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ 


اس واقعے کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں ایک کھلے میدان میں بھڑکتی ہوئی آگ دکھائی دے رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال میں انڈین ایئر فورس کے 15 سے زائد طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ تباہ ہونے والے ان طیاروں میں جنگی، تربیتی جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔ 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے