پاکستان

فریال تالپور اڈیالہ جیل منتقل

اگست 12, 2019 < 1 min

فریال تالپور اڈیالہ جیل منتقل

Reading Time: < 1 minute

یاسر حکیم ۔ صحافی/ راولپنڈی

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور اورسابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ کو ابتدائی طور پر خواتین کی عام قیدیوں والی ایک بیرک میں بطور حوالاتی قید رکھا ہے۔

فریال تالپور کو عیدالاضحیٰ سے چند گھنٹے قبل سخت سیکورٹی میں پولی کلینک اسپتال اسلام آباد سے اڈیالہ جیل لایا گیا جہاں جیل سپرنٹینڈنٹ سمیت اعلی حکام پہلے سے موجود تھے۔

جیل زرائع کے مطابق فریال تالپور کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے پر ایمبولینس کے ذریعے لایا گیا،جیل میں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سابق صدر کی ہمشیرہ کو ابتدائی طور پر خواتین کی عام قیدیوں کی ایک بیرک میں منتقل کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو کسی دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد ممکن ہو گا۔

خیال رہے کہ فریال تالپور کو نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا اور جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر تین دن قبل انھیں احتساب عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج طاہر محمود نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم پولی کلینک اسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث جیل منتقل نہیں کیا جا سکا تھا۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈاکٹروں کی جانب سے فریال تالپور کو ڈسچارج کرنے پر رات ایک بجے انھیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے