پاکستان

زرداری اڈیالہ جیل منتقل

اگست 16, 2019 < 1 min

زرداری اڈیالہ جیل منتقل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کو چار روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا۔

اس سے قبل جعلی بنک اکاونٹس ریفرنس میں حتساب عدالت میں سماعت کے دوران جج محمد بشیر سے نیب پراسیکیوٹر نے آصف زرداری کا مزید چار روز کا ریمارنڈ دینے کی استدعا کی۔ 

آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ کی چار روز کا ریمارنڈ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو جتنا ریمارنڈ چاہیے ایک بار ہی لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے نیب جو سوالات پوچھ رہی ہے ان کے جواب دے رہے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ زرداری صاحب نے پہلے ہی کہا تھا کہ 90روز کا ریمانڈ دیدیا جائے۔

آصف زرداری خود عدالت کے روسٹرم پر آئے اور کہا کہ عرفان منگی کہاں ہے ان کو بلایا جائے۔ آصف زرداری نے عدالت کو بتایا کہ ”مجھے میری بیٹی سے بھی نہیں ملنے دیا جا رہا ہے۔ یہ کیسا قانون ہے؟۔ بیٹی سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔“ 

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو آصفہ بھٹو سے ملاقات کرنے کی اجازت دیدی۔

لطیف کھوسہ کی جانب سے آصف زرداری کیلئے جیل میں بہتر میڈیکل سہولیات کیلئے درخواست بھی دائر کر دی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے