متفرق خبریں

پاکستان میں 5G انٹرنیٹ کا تجربہ

Reading Time: < 1 minute زونگ ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی اور چیئرمین پی ٹی اے نے بھی شرکت کی

اگست 22, 2019 < 1 min

پاکستان میں 5G انٹرنیٹ کا تجربہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں باقاعدہ طور پر فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ زونگ ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی اور چیئرمین پی ٹی اے نے بھی شرکت کی۔

شعیب احمد کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک کامیاب دن ہے، حکومت کے ایجنڈے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا شامل ہے۔

زونگ ہیڈ کوارٹر میں فائیو جی موبائل ٹیکٹالوجی کے کامیاب تجربے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے سی ای او زونگ وانگ ہووا کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی پاکستان میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے 5 جی کی تقریب میں شرکت کرنا باعث فخر ہے۔ پاکستان کے لیے ایک اہم دن یے، حکومت کے ایجنڈے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پروموٹ کرنا تھا۔ پاکستان کے لوگوں کا حق ہے کہ ٹیکنالوجی میں دنیا کے ترقی پسند ملکوں کا مقابلہ کر سکیں۔“

چئیرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز ملک میں مستقبل کی ٹیکنالوجی کی ضروریات کے لیے ایک اہم ستون ہے۔ ملک میں جلد فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز کردیا جائے گا۔ جلد ہی کمرشل مقاصد کے لیے فائیو جی کا استعمال شروع کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے