کھیل

مصباح اور وقار کوچ مقرر

ستمبر 4, 2019 < 1 min

مصباح اور وقار کوچ مقرر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کوچز تعیناتی کی ہے۔

سابق کہتان مصباح الحق 3 سال کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیے گئے ہی جبکہ وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

وقار یونس کو بھی 3 سالہ کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

بورڈ کے بیان کے مطابق کوچز کی تلاش کے لیے قائم کردہ پانچ رکنی پینل نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا نام پیش کیا۔ پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان اور ذاکر خان شامل تھے۔

دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی۔

مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔

اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ قومی کرکٹ کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس نئی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہوں۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ امید ہے قومی کرکٹ کو مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کا فائدہ ہوگا۔ کوچز کے لیے درخواست جمع کروانے والے تمام درخواست گزاروں کے مشکور ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے