پاکستان

وزیراعظم کنٹرول لائن پر

ستمبر 6, 2019 2 min

وزیراعظم کنٹرول لائن پر

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے زیرانتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کرکے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی ہے۔

فوجی تعجمان کے مطابق وزیر اعظم کو ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے فاشسٹ مقاصد کو دینا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ایل او سی کے دورے کے دوران وزیر اعظم ایل او سی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والے مقامی افراد سے بھی ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت آزاد کشمیر میں شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کا محاصرہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کے فاشسٹ مقاصد کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار اور باصلاحیت ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے