متفرق خبریں

لیڈی کانسٹیبل مستعفی

ستمبر 8, 2019 < 1 min

لیڈی کانسٹیبل مستعفی

Reading Time: < 1 minute

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں وکیل سے جھگڑے کے بعد ہتھکڑی لگانے سے مشہور ہونے والی لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے ملازمت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وکلا ان کی کردار کشی کر رہے ہیں اور ان کو سمجھ نہیں آتی کہ خودکشی کر لیں یا مر جائیں۔

اپنے بیان میں فائزہ نواز کاکہنا ہے کہ وہ پڑھی لکھی ہیں اور سوچ سمجھ کر خواتین کو تحفظ دینے کے لیے پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی تھی مگر اب مستعفی ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ فائزہ نواز کی فیروز والا میں ایک مقامی وکیل کے ساتھ تلخی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے وکیل احمد مختار کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے