پاکستان

رانا ثنا اللہ پیش مگر جج موجود نہیں

ستمبر 8, 2019 < 1 min

رانا ثنا اللہ پیش مگر جج موجود نہیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے صوبہ پنجاب کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات کی عدالت میں پیش میں کیا گیا تاہم جج نہ ہونے کی وجہ سے ان کی حاضری لگا کر اگلی پیشی کے لیے 14 ستمبر کی تاریخ دے دی گئی۔

رانا ثنا اللہ کو کوٹ لکھپت جیل سے لاہور کی خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات میں پیش کیا گیا لیکن وہاں جج کے سوا دیگر سارا عدالتی عملہ موجود تھا۔ ریڈر نے ملزم کی حاضری لگانے کے بعد اگلی تاریخ مقرر کی اور سماعت نہ ہوسکی۔

خیال رہے کہ گذشتہ سماعت پر رانا ثنا اللہ کا مقدمہ سننے والے جج مسعود ارشد نے کہا تھا کہ ان کو واٹس ایپ پر موصول حکم نامے کے ذریعے کیس کی سماعت سے الگ کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے ماتحت خصوصی عدالت میں نیا جج تاحال نہیں لگایا گیا۔

رانا ثنا اللہ گذشتہ دو ماہ سے منشیات کے ایک مقدمے میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے