کھیل

ٹیسٹ: افغانوں نے بنگالیوں کو ہرا دیا

ستمبر 9, 2019 < 1 min

ٹیسٹ: افغانوں نے بنگالیوں کو ہرا دیا

Reading Time: < 1 minute

بنگلہ دیش کے دورے پر افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے چٹاگرام میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگالی سائیڈ کو 224 رنز سے ہرا دیا ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کو آخری اننگز میں جیتنے کے لیے 398 رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم 173 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغان سپنر راشد خان نے ایک بار پھر بنگالی بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا اور پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بھی پانچ بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کو پویلین بھجوایا تھا۔

بنگالی ٹیم پہلی باری میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

افغانستان نے پہلی اننگز میں 342 اور دوسری باری میں 260 رنز سکور کیے تھے جس میں راشد خان کی ففٹی بھی شامل تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے