متفرق خبریں

’پب جی‘ گیم۔ بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

ستمبر 10, 2019 < 1 min

’پب جی‘ گیم۔ بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

Reading Time: < 1 minute

انڈیا میں ایک اکیس سالہ لڑکے نے ویڈیو گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر اپنے والد کو چھری کے وار سے قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ایک گاؤں میں باپ کے سارا دن ویڈیو گیم پر ’پب جی‘ کھیلنے سے منع کرنے پر 21 سالہ بے روزگار بیٹا طیش میں آ گیا اور اس نے باپ کو چھری کے وار سے قتل کیا۔

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ وقوعہ پیر کی سہ پہر پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم رگھوویر نے اپنے والد شیکھر پا سے گیم کھیلنے کے لیے انٹرنیٹ ری چارج کرنے کے لیے کہا۔

اکسٹھ سالہ مقتول شیکھر پا محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق ملزم کی ماں نے بتایا کہ رگھو ویر نے ان کو کمرے سے جانے کا کہا اور پھر اپنے والد پر چھری پر سے حملہ کیا اور پھر ان کا سر کاٹ دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے