متفرق خبریں

جنرل راحیل کا کشمیر پر بیان

ستمبر 10, 2019 < 1 min

جنرل راحیل کا کشمیر پر بیان

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب میں ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن کے کمانڈر جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہندوستان فاشسٹ راج نے تمام حدود کو عبور کر لیا ہے مگر پاک فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ عزت سے کر سکتی ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں ہندوستانی فاشسٹ حکومت نے تمام حدیں پار کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہدا کو مادر وطن کے لئے اپنی جانیں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ جنگ ستمبر کا ذکر کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ جنگ کے دوران مسلح افواج کا قومی جذبہ اور بہادری بے مثال تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ عزت کے ساتھ کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کشمیر تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے، خطے میں استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، بہادر مسلح افواج اور کشمیر کاز کے لئے پاکستانی عوام کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے