پاکستان

اسلام آباد میں ڈینگی پر دفعہ 144

ستمبر 13, 2019 < 1 min

اسلام آباد میں ڈینگی پر دفعہ 144

Reading Time: < 1 minute

ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں قائم ٹائر شاپس مالکان پر ٹائرز ڈسپلے کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ پودوں کو پانی دینے میں احتیاط سے کام لیں اور صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں کھلے عام گاڑیوں کو دھونے اور پانی گلیوں اور شاہراوں پر بہانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

”شہریوں کی طرف سے گلیوں اور شاہراہوں پر بہایا جانے والا پانی مختلف مقامات پر جوہڑوں اور تالابوں کی شکل اختیار کر جاتا ہے جن میں ڈینگی مچھر پرورش پاتا ہے۔“

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرکہ جان لیوا بیماری سے بچ سکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ شہر کو ڈینگی سے محفوظ بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے اور شہریوں کے تعاون سے وفاقی دارلحکومت کو ڈینگی سے محفوظ بنانے کیلئے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی وائرس کا محرک بننے والوں کے خلاف سیکشن 144 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے