پاکستان24 متفرق خبریں

طاہرالقادری سیاست چھوڑ گئے

ستمبر 14, 2019 < 1 min

طاہرالقادری سیاست چھوڑ گئے

Reading Time: < 1 minute

کینیڈین مولوی کے نام سے مشہور پاکستانی سیاست دان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے پاکستانی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

سنیچر کو کینیڈا سے ویڈیو لنک پر لاہور میں اپنے پارٹی ورکرز اور معتقدین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پارلیمنٹ کا حصہ بن کر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرپشن کے خلاف عوامی شعور پیدا کرنے میں کردار ادا کیا۔

طاہر القادری نے کہا کہ وہ عوامی تحریک اور پاکستانی سیاست کو خیرآباد کہہ رہے ہیں تاہم تحریک منہاج القرآن کے سربراہ رہیں گے۔

”سانحہ ماڈل ٹاون کی قانونی جنگ کے لیےتاحال کھڑا ہوں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیسز چل رہے ہیں۔ پاکستانی کے سب سے اعلی درجے کے وکلاء ہمارے وکیل ہیں۔“

ان کا کہنا تھا کہ جب شہباز شریف، نواز شریف کے بیان ریکارڈ ہوے تو ہائیکورٹ سے جے ائی ٹی منسوخ کروا دی گئی۔ “جب سپریم کورٹ گیے جو عدالت نے کہا کہ اپ کیس ہائیکورٹ میں چل ریے ہیں احتجاج نہیں کرسکتے۔ ہمارے لیے احتجاج پر پابندی ہے مگر قانونی جنگ جاری یے۔“

خیال رہے کہ طاہرالقادری پاکستان میں قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ ان کی تحریک سنہ 2011 میں پیپلز پارٹی اور سنہ 2014 میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف دھرنوں کی وجہ سے مشہور ہوئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے